ایس ایس پی پشاور کا تھانوں اور چوکیوں کا دورہ

July 12, 2020

پشاور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے ریگی سب ڈویژن کے تھانہ ریگی، تھانہ ناصر باغ ،تھانہ ریگی ماڈل ٹائون اور چوکیوں کا تفصیلی دورہ کیا دورے کے دوران تھانوں کا ریکارڈ ، سی سی ٹی وی کیمریں چیک کرنے کیساتھ ساتھ سکیورٹی کا جائزہ بھی لیا ، ایس ایس پی آپریشن نے حوالاتیوں سے پولیس کے روئیے کے بارے میں بات چیت کی ،انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور تھانہ آنے والے سائلیں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش انے کی ہدایات کی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز پشاور منصور امان نے تھانہ ریگی تھانہ ،ناصر باغ ،تھانہ ریگی ماڈل ٹائون اور چوکیات کادورہ کیا ہے، دورہ کے موقع پر ایس پی رورل وقار خان اور ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم خان اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ایس ایس پی آپریشن پشاور نے دورے کے دوران ناصر باغ،ریگی ماڈل ٹائون کی حدود ،زون ون اور زون تھری کے علاقوں کا سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے تھانوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کرنے کیساتھ ساتھ حوالات میں بند افراد سے مل کر پولیس کے رویئے کے بارے میں بات چیت کی ۔