موبائل،نقدی چھیننے کی وارداتیں، مزاحمت پر افراد کو گولی مار دی گئی

July 12, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں سے ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں 9موٹر سائیکلوں،طلائی زیورات ،اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سٹی کو ارشمان اختر نے بتایاکہ گوالمنڈی اپنے گھرجارہاتھاکہ تاج کمپنی چوک میں2نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موبائل اور 3 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ سٹی کو پہلوان خان نے بتایا کہ میری دکان پر ملازم ضمیر افضل نے پلاسٹک پائپ اور کینک پائپ مالیتی 14لاکھ روپے خالد ، نقیب اللہ ، میرزادہ وغیرہ کے ساتھ مل کر چوری کرلیا۔تھانہ بنی کو محمد طاہر نے بتایاکہ اپنی گاڑی گلی سے نکال رہا تھا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کو محمد اکمل نے بتایا کہ میرے بیٹے احمد اکمل کوسیونتھ روڈپر2نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر روکنے کی کوشش کی جو نہ رکا تو انہوں نے فائر مار کر اسےزخمی کر دیا ۔تھانہ نیوٹاؤن کو تحمینہ رمضان نے بتایا کہ ڈیوٹی کے لیے ہسپتال جا رہی تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے پرس چھین کر فرار ہوگیا جس میں 25 ہزار روپے ، اے ٹی ایم کارڈاورکاغذات تھے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو اسد محمودنے بتایا کہ فیملی کے ساتھ اپنی کار سے اترا تونامعلوم موٹرسائیکل سوار آگیاجومیری بیوی کا پرس چھین کرفرارہوگیاجس میں 25 ہزار روپے ، طلائی لاکٹ سیٹ اورایک طلائی انگوٹھی تھی۔تھانہ نیوٹاؤن کو جاوید اقبال نے بتایا کہ ڈیلیوری دینے کے لیے کمرشل مارکیٹ موجود تھا کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو زاہد اقبال نے بتایا کہ شمس آباد میں ، عبداللہ عمر اور راجہ حسنین کے ہمراہ دکان پر موجود تھا کہ 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ہم تینوں سے 7 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ ویسٹریج کو ہدایت اللہ خان نے بتایا کہ میں کال سن رہاتھاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میراموبائل چھین کر فرارہوگیا۔تھانہ نصیرآبادکو ذیشان نے بتایاکہ میں راستہ میں جارہاتھاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میراموبائل چھین کر فرارہوگیا۔تھانہ نصیرآبادکو وقارحسین نے بتایا کہ میں اپنے موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے میراموٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی میں نے مزاحمت کی توملزموں نےفائرنگ کرکے مجھے زخمی کردیا۔تھانہ مورگاہ کومحمد شاھدمحمودنے بتایا کہ میں اور فیملی گھر میں موجودتھے کہ4 نامعلوم مسلح ملزمان زبردستی گھرمیں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر گھر سے موبائل،4لاکھ روپے اورطلائی زیورات چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ مورگاہ کو سیدشبیہ الحسن نے بتایا کہ میں اورمیری فیملی گھر میں موجودتھے کہ3نامعلوم مسلح ملزمان زبردستی گھرمیں داخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پر آرٹیفیشل جیولری اور5ہزارروپے لیکر فرارہوگئے۔تھانہ ٹیکسلاکو حنظلہ نے بتایا کہ میں اپنے گھر کے باہر موجودتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 2موبائل اور8ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ صدربیرونی کو فیاض بابر نے بتایا کہ میرے جانوروں کے باڑہ سے دو گائیں اور دو بچھڑے نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ روات کومبشر منیر نے بتایا کہ طیب بیکرز میں 2 ملزمان داخل ہوئےجو پستول کی نوک پرمجھ سے 70ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے،تھانہ کرال کے علاقہغور ی ٹائون سے گل خان کی موٹر سائیکل ہنڈا 125 نمبرآرآئی بی 400 چوری ہوگئی۔ تھانہ گولڑہ کوسہیل اسلم نے بتایا کہ گھریلو ملازمہ نے گھر سے زیورات اور نقدی مالیتی گیارہ لاکھ روپے چوری کرلیے ۔