اراضی کے تنازع پر فائرنگ ایک بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی

July 12, 2020

جنڈ(نمائندہ جنگ) زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک بھائی جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ سے اظہر اقبال موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بھائی مظہر اقبال شدید زخمی ہوا۔ نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ،ہسپتال انتظامیہ نے شدید زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔