جڑواں شہروں سے تین لڑکیوں سمیت پانچ افراداغواء

July 12, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے تین لڑکیوں سمیت پانچ افرادکواغواکرلیاگیا ۔تھانہ آراے بازارکومحمد فیاض نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ع) کو کسی نے اغواء کرلیا۔تھانہ ٹیکسلاکو نزہت بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی (م)بی بی کو ذیشان صدیقی نےاغواء کرلیا۔تھانہ صدربیرونی کو محمد عرفان نے بتایا کہ 14 سالہ بیٹی (الف) کو علی نامی شخص نے اغواکرلیا۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن کو ذوالفقارعلی نے بتایاکہ نامعلوم ملزما ن اس کےبیٹے عمیر عمر13 سال کو اغوا کرکے لے گئے۔تھانہ سبزی منڈی کویاسر نے بتایا کہ مرتضی شاہ دیگر دو افراد کے ہمراہ مجھے زبردستی گاڑی میںاغوا کرکے لے گیا اور تشدد کرکے مجھ سے موبائل فون اور نقدی چھین لی ۔