شہیداے ایس آئیزسےمنسوب چیک پوسٹ خستہ حالی کا شکار

July 12, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ ترنول کے علاقہ میں شہیدہونے والے اسلام آبادپولیس کے دواے ایس آئیزسےمنسوبپولیس چیک پوسٹ خستہ حالی کا شکار ہو گئی۔عیدالفطرکے تیسرے روز ملزماننے اندھادھند فائرنگ کرکے اے ایس آئی محسن ظفر اوراے ایس آئی سجاد احمد کوشہید کردیا تھا۔بعدازاںوفاقی پولیس کے اعلی افسران نے چیک پوسٹ کو دونوں شہداء کے نام سے منسوب کرنے کافیصلہ کیااوراس پوسٹ پررنگ روغن کراکے دونوں شہیدہونے والے افسروں کی تصاویراور نام تحریرکرائے گئے اورساتھ ہی قومی پرچم اوراسلام آبادپولیس کالوگوبھی بنوایاگیالیکن اس مقصد کے لئے انتہائی ناقص مٹیریل استعمال کیاگیاجوچندہفتوں میں ہی نہ صرف دھندلاگیابلکہ جگہ جگہ سے رنگ بھی اکھڑ گیا۔