آسٹریلیا میں سیل نے سیاحوں کی مچھلی چھین لی

July 12, 2020

آسٹریلیا میں سیل نے سیاحوں کی مچھلی چھین لی

یوں تو آپ نے منہ سے نوالہ چھیننے کی کہاوت سنی ہی ہوگی لیکن اس کہاوت کا عملی مظاہرہ آسٹریلیا میں دیکھا گیا جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

آسٹریلیا کے شہر ملبورن کے سمندر پر ایک فیملی کشتی پر سیر کرنے نکلی اور شوقیہ مچھلی پکڑنے میں مصروف تھی۔

سیاحوں نے ایک مچھلی جال میں پکڑی اور اُوپر لارہے تھے کہ اچانک سیل آئی اور اُچھل کر سیاحوں کے سامنے سے مچھلی کو چھین کر لے گئی۔

یوں مچھلی کو سیل کو ہڑپ کرتا دیکھ سیاح ہکا بکا رہ گئے جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔