لندن، ٹرافلگر اسکوائر کے فوارے سرخ رنگ میں تبدیل

July 12, 2020

لندن میں احتجاجی گروپ نے مشہور زمانہ ٹرافلگر اسکوائر کے فوارے کو سرخ رنگ میں تبدیل کر دیا۔

جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے گروپ نے احتجاج کرتے ہوئے فوارے میں سرخ رنگ ڈال کر اسے مصنوعی خون کی طرح پیش کیا۔

گروپ کا کہنا تھا کہ سینٹرل لندن میں احتجاج کرنے کا ان کا مقصد جانوروں کے استحصال پر توجہ دلانا تھا۔

اس موقع پر گروپ کا مطالبہ تھا کہ فیکٹری فارمنگ بند کی جائے جو کووڈ 19 کی اصل وجہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے احتجاج کرنے والے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔