روم کے چڑیا گھر میں ننھے شیر پہلی بار عوام کے سامنے پیش

July 12, 2020

روم کے چڑیا گھر میں ننھے شیر پہلی بار عوام کے سامنے پیش

اٹلی کے چڑیا گھر میں ننھے شیروں کو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کردیا گیا ہے جنہیں دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر کا رُخ کر رہی ہے۔

اٹلی کے دارالحکومت روم کا چڑیا گھرکورونا لاک ڈاؤن کے بعد کھول دیا گیا ہے جس کے بعد وہاں موجود دس ہفتوں کے ننھے شیروں کو عوام کے سامنے پیش کردیا گیا۔

ننھے شیروں کی شرارتوں نے جہاں چڑیا گھر کی رونقوں میں اضافہ کردیا ہے وہیں انتظامیہ کی جانب سے اُن کی خوب آؤ بھگت کی جارہی ہے اور خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

چھوٹے چھوٹے قدم اُٹھاتے شرارتیں کرتے ننھے شیر عوام کی توجہ کے مرکز بنے ہوئے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ نہ صرف خوش اور رہے ہیں بلکہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں۔