دوحہ معاہدے پر عملدر آمد ہونا بہت اہم ہے ، ترجمان افغان طالبان

July 12, 2020

ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے کہ دوحہ معاہدے پرعملدر آمداور بین الافغان مذاکرات کاشروع ہونا بہت اہم ہے۔

افغان طالبان نے کہا کہ اگرکوئی پہلےجنگ کاخاتمہ اور پھرمذاکرات چاہتاہے تو یہ غیر منطقی بات ہے۔

ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ جنگ اس لیے جاری ہےکیونکہ اسکے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی حل نہیں ہے ۔

افغان طالبان نے کہا کہ غیرذمہ دارانہ بیانات اور الزامات مسئلےکوحل نہیں کرسکتے۔

ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی اور بین الافغان مذاکرات ہی مسئلےکا منطقی حل ہیں۔