تاجروں کا کوئٹہ میں ریسٹورنٹس و شادی ہالز کھولنے کا مطالبہ

July 12, 2020

کوئٹہ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس میں ایس او پیز کے تحت بیٹھ کر کھانا کھانے کی اجازت دی جائے ۔

انجمن تاجران بلوچستان کے صدر ودیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے میں شادی ہالز کھولنے کی اجازت دے۔

صدر انجمن تاجران نے مطالبہ کیا کہ حکومت عید کے موقع پر کم از کم رات 10 بجے تک تاجروں کوکاروبار کی اجازت دے۔

انجمن تاجران نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرتاجروں کے خلاف مقدمات ختم کئے جائیں۔

انجمن تاجران نے کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو13اور14جولائی کواحتجاجی دھرنادیا جائےگا۔