مقبوضہ کشمیر کو جیل بنے11ماہ گزرگئے

July 12, 2020


مقبوضہ کشمیر کو جیل بنے گیارہ ماہ گزر گئے،قابض بھارتی فوج نے بارہ مولا میں محاصرے کی آڑ میں تین مزید کشمیریوں کو شہید کردیا۔

چوبیس گھنٹوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ۔

تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین اشرف صحرائی کو گرفتارکرلیا گیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کل یوم شہدا ء منانے کا اعلان کیا ہے ، جبکہ حریت کانفرنس کی طرف سے کل وادی میں مکمل ہڑتال کی بھی اپیل کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ تیرہ جولائی انیس سو اکتیس کو ڈوگرہ فوج نے سری نگر میں بائیس بے گناہ کشمیریوں کوشہید کردیا تھا۔

اسی دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں موجود کشمیری 13 جولائی کو یوم شہداء مناتے ہیں ۔