کراچی: دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، دوران تفتیش 30 وارداتوں کا اعتراف

July 12, 2020

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک ون سے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کو پیٹرولنگ کے دوران واردات کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان شہری سے موبائل فون اور نقدی لوٹ رہے تھے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان سے تین موبائل فون، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کا دوران تفتیش اسٹریٹ کرائمز کی 30 وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔

ملزمان نے وارداتیں گلستان جوہر، ناظم آباد، عزیز بھٹی، جمشید کوارٹر میں کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔