پاکستان میں اقلیتوں کو زیادہ مذہبی آزادی حاصل ہے، طاہر اشرفی

July 12, 2020

پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو دیگر ملکوں سے زیادہ مذہبی آزادی حاصل ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس سےخطاب میں علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ مذہب کے نام پر دہشت گردی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کےہاتھوں نواسے کے سامنے نانا کا قتل نظر نہیں آتا۔