یوم شہدا کشمیر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا پیغام

July 13, 2020


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے یوم شہدائے کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ یوم شہدا کشمیر یاد دلاتا ہے اس آزادی کی قیمت کی جو بہادر کشمیریوں نے ادا کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بہادر کشمیریوں کا بہایا گیا خون کا ہر قطرہ بھلایا نہ جائے گا اور نہ معاف کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے جاری بھارتی جارحیت بھی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچلنے میں ناکام رہی ہے، فتح ہی کشمیریوں کا مقدر ہے۔