نیو کراچی میں نالے میں گر کر ایک شخص جاں بحق

July 13, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود سیکٹر11-gمیں واقع نالے میں گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسکی لاش کو نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت40سالہ رمضان ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق متوفی نالے کے سامنے ہی واقع مکان نمبرA/443کا رہائشی تھا۔