مقبوضہ کشمیر، بھارتی دہشتگردی جاری، آج ہڑتال ہوگی، اشرف صحرائی گرفتار

July 13, 2020

مقبوضہ کشمیر، بھارتی دہشتگردی جاری، آج ہڑتال ہوگی، اشرف صحرائی گرفتار

سرینگر(ٹی وی رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا میں غاصب بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن اور محاصرے کی آڑ میںتین کشمیری نوجوان کوفائرنگ کرکے شہید کردیا۔دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کو گرفتار کرلیا ہے۔مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے مزیدتین کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔دوسری جانب مقبوضہ وادی کو جیل بنے 11 ماہ ہوگئے ،حریت کانفرنس کی جانب سے آج ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا، قابض بھارتی فوج نے بارہ مولہ کے علاقے میں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔ادھر تحریک آزادی کے خوف کے باعث بھارتی فوج نے حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کو سری نگر سے گرفتار کرلیا ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں فائرنگ میں بھارتی فورسز کے 3اہلکار ہلاک غاصب فوج نے اشرف صحرائی کوپبلک اینڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت سرینگر سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی حریت رہنما اشرف صحرائی کے بیٹے جنید صحرائی بھارتی فوج سے مقابلے میں شہید ہوگئے تھے۔اُدھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے کل یوم شہداء منانے کا اعلان کیا اور مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی۔یاد رہے کہ 13جولائی 1931کوڈوگرہ فوج نے سری نگر میں 22 بے گناہ کشمیریوں کوشہید کیا تھا۔