آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد بنانے پر پوپ فرانسس کا دکھ کا اظہار

July 13, 2020

ویٹی کن سٹی (اے ایف پی/جنگ نیوز )عیسائی مذہب کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ ترکی کے آیا صوفیا کو میوزیم سے دوبارہ مسجد بنانے کے فیصلے پر شدید دکھ ہوا ہے۔سینٹ پیٹرز برگ پر اپنی ہفتہ وار عبادت کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میرے خیالات استبول تک پہنچ رہے ہیں۔ میں نے سانتا صوفیا کے بارے میں سوچا ہے اور مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے۔