بچوں کی تعلیم پر حد سے زائد اخراجات پر برطانوی میجرجنرل کا کورٹ مارشل

July 13, 2020

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) بچوں کی تعلیم پر حد سے زائد اخراجات کرنے کے الزام میں برطانوی حاضر سروس میجرجنرل کا کورٹ مارشل کردیا گیا۔شواہد کی روشنی میں نک ویلش کا اگلے سال باقاعدہ ٹرائل شروع کیا جائیگا۔ برطانیہ کی حالیہ 200 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک حاضر سروس میجر جنرل کو کورٹ مارشل کا سامنا ہے، برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق فراڈ کے جرم میں برطانوی فوج کے میجر جنرل نک ویلش کا کورٹ مارشل کیا جائیگا۔