امریکی بحریہ میں پہلی سیاہ فام خاتون پائلٹ کی تعیناتی

July 13, 2020

کراچی(نیوزڈیسک) امریکی بحریہ میں پہلی سیاہ فام پائلٹ کی تعیناتی کی گئی ہے جو کہ ٹیکٹیکل ائیر کرافٹ پائلٹ کی حیثیت سے فرائض انجام دینگی۔امریکی نیول ائیر ٹریننگ کمانڈ نے اپنے اعلان میں کہا کہBZ لیفٹیننٹ جےجی میڈلائن سویگل نے ٹیکٹیکل ائیر(اسٹرائیک)ایویٹر سلیبس مکمل کررہی ہیں اور ان کیلئے شاباش زولو کا لفظ استعمال کیا گیا۔امریکی بحریہ کے مطابق اس کیلئے تقریب 31 جولائی کو ہوگی۔