امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 پولیس اہلکار قتل، حملہ آور کی خود کشی

July 13, 2020

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس پر فائرنگ کے بعد حملہ آور نے بھی خود کشی کر لی۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ جنوبی ٹیکساس میں سرحدی شہر مکالین میں پیش آیا۔امریکیمیڈیا کے مطابق مکالین کی پولیس کے سربراہ وکٹر روجریگز کا کہنا تھا کہ مارے جانے ایک پولیس افسر ایڈلمیرو گارزا کی عمر 45برس تھی جب کہ وہ گزشتہ 10 سال سے پولیس ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ دوسرے ہلاک ہونے والے اہلکار 39سالہ اسمٰعیل شاویز دو سال قبل ہی ڈپارٹمنٹ کا حصہ بنے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو دو افراد نے مطلع کیا


تھا کہ ایک گھر میں کوئی شخص کسی پر تشدد کر رہا ہے۔