بھارتی کرکٹ بورڈ کی دورہ آسٹریلیا کی تصدیق، دو ہفتے قرنطینہ پر اعتراض

July 13, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کا قرنطینہ کے لئےدو ہفتوں تک کمروں تک محدود رکھنے کے حق میں نہیں ہوں۔ میں چاہتا ہوں قرنطینہ کے دورانیے میں کمی ہونی چاہئے ۔ انگلینڈ میں ویسٹ انڈین ٹیم کا ٹیسٹ سے قبل چودہ روز قرنطینہ میں رہنا مایوس کن تھا ۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ دسمبر، جنوری میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔