پریکٹس میچ : پی سی بی وائٹس کے افتخار، امام اور شاداب کی ففٹیز

July 13, 2020

پریکٹس میچ : پی سی بی وائٹس کے افتخار، امام اور شاداب کی ففٹیز

کراچی (سٹاف رپورٹر) ووسٹر میں پریکٹس میچ میں پی سی بی وائٹس نے گرین کے 319 رنز کے ہدف کو عبور کر لیا لیکن میچ کا مقصد اننگز میں تمام بیٹسمینوں کو موقع دینا تھا اس لئے اننگز جاری رہی۔ پاکستانی ٹیم ووسٹر میں دو ہفتے گذارنے کے بعد پیر کی صبح ڈربی روانہ ہوگی۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو آزمانے کا موقع ملا ہے اور اچھی پریکٹس رہی۔180اوورز میں ہم نے کئی کمبی نیشن آزمائے۔ اتوار کو وائٹس کی اننگز میں افتخار احمد 86 اور امام الحق نے 74 رنزبناکر ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ شاداب خان نے بھی نصف سنچری بنائی۔ اوپنر فخرزمان دورنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ سرفراز احمد40،فواد عالم نے37 رنز بنائے۔ قبل ازیں پہلے دن اظہر علی کی پی سی بی گرین نے نوے اوورز میں8 وکٹ پر 318 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم 82 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے وکٹوں کے پیچھے تین شکار کئے تھے۔