لوئر دیر، 12سالہ بچی خفیہ شادی کے بعد پراسرار طور پر جاں بحق، قتل کا انکشاف

July 13, 2020

لوئر دیر(نامہ نگار)ایک اور کھلی مر جھا گئی تھانہ لعل قلعہ کی حدود محبت کوٹو میں بارہ سالہ بچی خفیہ شادی کے بعد پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔نائلہ کی چار دن قبل 13 سالہ امین کیساتھ شادی ہوئی، لاش فرانزک ٹیسٹ کیلئے اسپتال منتقل کردئے، سوشل میڈیا پر بچی کے مبینہ قتل کے انکشاف کے بعد ضلعی پولیس آفیسر عبدالرشید خان کی ہدایات پر پولیس نے از خود نوٹس لیتے ہوئے لاش کو تحویل میں لیکر کیٹگری ڈی ہسپتال ثمرباغ پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا۔ہسپتال میں ایس ایچ او جاوید اقبال کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے جاں بحق نائلہ کے سسر وزیر ساکن تنگی پائین کا کہنا تھا کہ چار روز قبل مرحومہ نائلہ دختر شیر باز ساکن محبت کوٹو کی شادی اس کے تیرہ سالہ بیٹے امین اللہ کیساتھ ہوئی تھی ۔