ایم کیو ایم کا متروکہ سندھ کی جائیداد مہاجرین کو دینے کا مطالبہ، وزیر اعظم کو خط

July 13, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم (پاکستان) نے متروکہ سندھ کی جائیدادیں آزادی کے وقت ہجرت کر کے پاکستان آنے والے مہاجرین کو دینے کا مطالبہ کردیا ہے، تنظیم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مترکہ سندھ اور ابنڈن پراپرٹیز آرگنائزیشن کو بحال کیا جائے،متروکہ سندھ کی جائیداد کے اصل وارث مہاجر ین ہیں جس پر مختلف لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاقت نہرو معاہدے میںبھی یہ بات طے ہے کہ تقسیم ہند کے وقت دونوں ملکوں سے جانے والے کواپنے اپنے ملکوں میں چھوڑی جانے والی جائیداد ی جائیگی، اس حوالے سے دس مئی 2015کو لاہور ہائیکورٹ میں ایک کیس میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس ثاقب نے متروکہ جائیدادیں ان کے اصل وارث کودینے کا فیصلہ دیا۔