لندن سے واپسی کا کٹھن فیصلہ نہ کرتے تو ایک جج جرم کا اعتراف نہ کرتا، مریم نواز، ججزکو بلیک میل کرنیکی سزا آپکو ملنا باقی ہے، شہباز گل

July 13, 2020


لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ انتقام کو دیکھتے ہوئے بھی ہم اگر آج کے دن، دو سال پہلے واپسی کا کٹھن فیصلہ نہ کرتے تو آج ایک جج اپنے جرم کا اعتراف نہ کرتا۔ جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا مریم نواز کے ٹویٹ پر ردعمل ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملے اور ججوں کو بلیک میل کرنا آپکی پرانی روِش ہے،جج ارشد ملک کو آپ اور آپکے ساتھی بلیک میل کرتے رہے اس کی سزا آپکو ملنا ابھی باقی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو سزا سنائے جانے کے بعد 13 جولائی 2018 کو وطن واپسی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ جب میری والدہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھیں اور ووٹ اپنی عزت کی جنگ لڑرہاتھا عین اس وقت سزاسنانے کے پیچھے جو مقاصد تھے وہ آج سب پہ عیاں ہوچکے ہیں۔نہ قوم جان سکتی کہ کیسے بے گناہ نواشریف کو دبا میں آکر ناحق سزا سنائی گئی۔وطن کی مٹی گواہ ہے اور رہے گی۔دریں اثناء وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میںکہا ہے کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں سے لیکر کیلبری فونٹ اور قطری خط تک تمام جھوٹ کی طرح آپکا یہ جھوٹ بھی بے نقاب ہوگا۔