مندر کی تعمیر کااسلامی نظریاتی کونسل یا شریعت عدالت فیصلہ کریں،فضل الرحمٰن

July 13, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل اور وفاقی شریعت عدالت اس کافیصلہ کرنے کیلئے بہترین فورمز ہیں۔پاکستان لوگوں کی باہمی صلح سے بنا ہے، اس لحاظ سے اقلیتوں کی حیثیت دیگر شہریوں کے برابر ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کسی اسلامی مملکت یا اسلامی شہر میں غیر مسلموں کے عبادت خانے بنانے پر ہم نے کہا ہے کہ بجائے اس کے ہر فرد اپنی رائے دے اسے اسلامی نظریاتی کونسل بھیج دینا چاہئے،یا وفاقی شرعی عدالت اس کو سنے،تاکہ ادھوری صورتحال واضح ہوجائے اور اس کے مطابق تعاون کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ پاکستان کسی جنگ کی بنیاد پر وجود میں نہیں آیا بلکہ یہ برصغیر کے لوگوں کی باہمی صلح سے بنا ہے اس لحاظ سے اقلیتوں کی حیثیت دیگر شہریوں کے برابر ہوتی ہے۔