تحریک انصاف سندھ کا پیپلز پارٹی کیخلاف نیب جانے کا اعلان

July 13, 2020

تحریک انصاف سندھ کا پیپلز پارٹی کیخلاف نیب جانے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) اپوزیشن لیڈر سندھ فردوس شمیم نقوی، مرکزی رہنما وپارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کیخلاف نیب میں جانے کا اعلان کردیا ، اتوار کو انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس شمیم نے کہا کہ سندھ حکومت حلیم عادل شیخ کے خلاف کوئی کیس نہیں بنا سکی، حلیم عادل شیخ نے جب سے سندھ حکومت کو ایکسپوز کرنا شروع کیا یہ لوگ دشمن بن گئے ہیں، حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہر کام پر 52 فیصد رشوت لی جاتی ہے، 256 ایکڑ زمین کے معاملے میں کوئی صداقت نہیں، تمام ریکارڈ موجود ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ مافیاؤں کو للکارنے والے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان وزیراعظم بن کر چوروں اور لوٹ مار پجاریوں کے سرپرست ہیں،نیب کو مطلوب اور نیب زدگان حکومتی عہدوں پر براجمان ہیں ۔