جج ارشد ملک برطرفی کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی نئی سنیارٹی لسٹ

July 13, 2020

لاہور( این این آئی )سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کی برطرفی کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی، ارشد ملک کی برطرفی سے 131 سیشن ججز کو فائدہ پہنچے گا، ایک ایک درجہ سنیارٹی میں اضافہ ہوگا۔سہیل ناصر نمبرون پر ہیں،لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی جس کے مطابق 11سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار رہے گی جبکہ 131 سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوگا۔