رحمٰن ملک نے کورونا وائرس کنٹرول کرنے کیلئے 10سفارشات پیش کر دیں

July 13, 2020

اسلام آباد(نما ئندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئر مین سینیٹررحمٰن ملک نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے، خط میں رحمان ملک نے وزیراعظم سے فوری طور پر محدود کرفیو لگانے اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیاہے، انہوں نے کورونا وائرس کنٹرول کرنے کیلئے دس اہم سفارشات پیش کئے ہیں، کرفیو نافذاور اے پی سی بلائی جائے، تین مہینوں کیلئےہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے انہوں نے کہاکہ جولائی اور اگست میں کورونا کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے، بغیر کسی تاخیر کے کورونا وائرس کیخلاف ایس او پیز کے نفاذ کے لئے فوج کے زیرانتظام کرفیو نافذ کیا جائے، جولائی ، اگست اور ستمبر 2020کے مہینوں کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے۔