ذوالفقارمرزاکووزارتِ داخلہ دیناپیپلزپارٹی کی غلطی تھی،سعیدغنی

July 13, 2020

کراچی(پی پی آئی)سندھ کے صوبائی وزیرسعیدغنی نے ذوالفقارمرزا کو وزارت داخلہ دینا پارٹی کی غلطی قرار دے دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ذوالفقارمرزا نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر رہنماؤں کو اس حال تک پہنچایا ہے۔انھوں نے کہا کہ فہمیدہ مرزا کو بے نظیر بھٹو نے نہیں بلکہ آصف زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی بنایاتھا۔سعید غنی نے مزید کہا کہ ذوالفقارمرزا جب بدین آئے تو اپنا گھر بھی نہیں تھا،کم سے کم انہیں آصف زرداری کے احسانوں کو یاد رکھنا چاہیے تھا۔ سعیدغنی نے پیپلزپارٹی کی عزیر بلوچ سے رابطے کی وجہ امن مذاکرات کو قرار دیا۔سعید غنی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت پی آئی اے کوبھی اسٹیل مل کی طرح زمین بوس کردیگی۔