صدارتی آرڈی ننس جاری کیا جا ئے گا، ترامیم کے لیے نیا مسودہ وزارت داخلہ کی وساطت سے کابینہ کو بھیج دیا گیا

July 13, 2020

سلام آباد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نےپبلک پر ائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم چونکہ سی ڈی اے آرڈی ننس میں اس کی گنجائش نہیں ہے اسلئے اس کیلئے صدارتی آرڈی نینس جاری کیا جا ئے گا۔ سی ڈی اے آرڈیننس میں ترامیم کے لیے نیا مسودہ وزارت داخلہ کی وساطت سے کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے۔نئے مسودے میں سی ڈی اے کو مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کےساتھ شراکت داری کی بنیاد پر منصوبے شروع کرنے یعنی جوائنٹ وینچر (جےوی) کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ سی ڈی اے کی انتظامیہ نے ادارے کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کے حوالےسے وفاقی حکومت کو مسودہ ارسال کیا تھا جس میں سی ڈی اے کےبنیاد ی سٹرکچر کو تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی تھی اس سمری کے مطابق سی ڈی اے کے بورڈ ممبران کو ختم کرکے ممبران کے اختیارات ڈائریکٹرجنرلز (ڈی جی) کو تفویض کرنے کی سفارش کی گئی تھی ۔ علاوہ ازیں وائس چیئرمین کے عہدے کو ایم ڈی سی ڈی اے اور بورڈ میں پرائیویٹ ممبران کی تقرری کی بھی سفارش کی گئی تھی۔ ان تبدیلیوں کیلئے بھی صدارتی آرڈی نینس جاری کرنا پڑے گا۔دوسری صورت یہ ہے کہ اس کیلئے قانون سازی کی جا ئے ۔