عمارت کی چھت پر شیشہ پینے والے 24افرادگرفتار

July 13, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ ریس کورس پولیس نے شیشہ پینے والے 24ملزموں کو گرفتارکر لیاملزموں نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی بھی کی۔ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ علامہ اقبال کالونی میں تین منزلہ عمارت کی چھت پر چند افراد شیشہ پی رہے ہیں جس پر پولیس نے ریڈ کے دوران شیشہ پینے والے 24ملزموں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں عامر، عثمان، بلال، حسنین، حارث، اویس، حسن، سنیل، محمد عثمان،شیر زمان، سیدحمزہ،منیب الرحمن، حمایت علی، سلیمان، علی ،عامر، فہیم، فہد، حماد، حمزہ، شاہ زیب خواجہ صعیم، بلاول اور حسیب شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 3 فلیور حقہ، 4 چمنیاں اور دیگر متعلقہ سامان برآمدکر لیا گیا،چھت پر موجود ملزمان نے کورونا وائرس کے سلسلہ میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی بھی کی۔