ڈکیتی واردات کے بعد پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری کا عملہ معطل

July 13, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ساجد کیانی نے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری کے بیٹ ایریا میںڈکیتی کانوٹس لیتے ہوئے پوسٹ انچارچ سمیت تمام شفٹ کومعطل کردیا۔انہوں نے پوسٹ انچارجسب انسپکٹر نواز, شفٹ انچارج سب انسپکٹر مختیار اورتمام شفٹ‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎ممبران کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیااور شو کاز نوٹس جاری کردیا۔اس موقع پر ریجنل آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ڈی ایس پی بابر ممتاز نے پٹرولنگ پوسٹ چوکپنڈوری کا دورہ کرکے ملازمینکی سرزنش کی۔ ادھرسٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدرسے رپورٹ طلب کرلی،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی صدر، ڈی ایس پی کہوٹہ اور ایس ایچ او روات پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے،ایس پی صدرنے بتایاکہ فائرنگ سے شہری ٹکا خان اور انکی بہو زخمی ہوئی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جنکی حالت خطرے سے باہر ہے،واقعہ کامقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ موقع سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں ۔