طاقتور لینڈ مافیا کی جانب سے قومی خزانے کو کروڑوںکا نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف

July 13, 2020

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے کے طاقتور لینڈ مافیا کی جانب سے 250 سے زائد پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے نے اس معاملے کی انکوائری کا حکم د یدیا ہے۔ذ رائع کے مطا بق گزشتہ دو سال میں سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ کے موجودہ اور سابقہ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے سیکٹر آئی ٹین ، آئی الیون ، آئی چودہ، ڈی تیرہ اور آئی بارہ میں مختلف طریقوں سے سینکڑوں پلاٹ الاٹ کئے گئے۔انہی جعلی الاٹمنٹس میں سے چند یوم قبل 14 پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ پکڑی گئی ہے جن میں سیکٹر ڈی تیرہ ٹو کا پلاٹ 19 ، ڈی تیرہ فور ڈبل روڈ کا پلاٹ 51, سیکٹر آئی بارہ فور کے پلاٹس نمبر 815, 729, 54i اور 111i، سیکٹر آئی ٹین ون کا 269b، سیکٹر آئی بارہ ون کا 1151c، سیکٹر آئی الیون ٹو کے 1654c، 1653c، 1403،1587 اور 1660 جبکہ سیکٹر آئی الیون ون کا پلاٹ نمبر 275 شامل ہیں۔جعلی اور بوگس الاٹمنٹس کے معاملہ کی انکوائری جاری ہے اور سیکورٹی ڈ ائریکٹو ریٹ نے شعبہ لینڈ و بحالیات سے ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔