کئی افراد موبائل، نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم، تین گاڑیاں،12موٹر سائیکل بھی غائب

July 13, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری تین گاڑیوں 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کو عزت اللہ نے بتایاکہ خیابان سرسید پہنچا تو 2 نامعلوم ملزمان آگئے جو اسلحہ کی نوک پر میری گاڑی سے 4 لاکھ روپے اور میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ بنی کو رضوان نے بتایا کہ رشید نرسنگ ہوم کے سامنے 2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 25ہزار روپے اور میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو حسن نے بتایاکہ ایکنامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر میرا موبائل چھین کر فرار ہوگیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو زین العابدین نے بتایا کہ نامعلوم ملزم مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو سمیع اللہ نے بتایا کہ کٹاریاں چونگی پر کھڑا تھا کہ 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موبائل فون اور 15ہزار روپےچھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کوکاشف نے بتایا کہ نامعلوم چور دکان کے تالے کھول کر کیش کائونٹر سے 60ہزارروپے اور بٹوہ چوری کر کے لے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو اسامہ نے بتایا کہ کہ 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے اورمیرےدوست سے 2 موبائل اور 3ہزار روپےچھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو اسد نے بتایا کہ ڈبل روڈ پر کار نمبر اے سی ای -048 پر 3 نامعلوم مسلح ملزمان مجھے گاڑی میں بٹھا کر ایک لاکھ روپے چھین کر ہولی فیملی ہسپتال اتار کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو عمیر عباسی نے بتایا کہ سکستھ روڈ پرجا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو فرخ نے بتایاکہ میرا موبائل فون نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو صابر اشرف نے بتایا کہ مری روڈ پر 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 38ہزار 600روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو مبشر جمال نے بتایاکہ النورکالونی میں میری موبائل شاپ کے تالے توڑکرنامعلوم چور 40ہزارروپے اور ایک موبائل فون چوری کرکے لے گئے۔تھانہ کینٹ کو شہبازحسین نے بتایا کہ سعدی روڈ پرجارہاتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میراموبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ ویسٹریج کو عدیل شیخ نے بتایا کہ میں اپنے موٹرسائیکل پر گھر کی طرف جارہاتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میراموبائل چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کو امتیازاحمدنے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑکر 15ہزار روپے، اوون ،ایل ای ڈی اورٹیبلیٹ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو ارشدمنظورنے بتایا کہ نامعلوم چورمیرے بھائی زاہدمنظورکے گھرسے طلائی زیوارت اور25ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ گوجرخان کو محمد عاصم شفیق نے بتایاکہ نامعلوم چوران کے گھرسے ایک لاکھ 48ہزار روپے اور 12 تولے وزنی طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو سلطانہ بیگم نے بتایاکہ چور میرے گھر کی چھت پر موجود تین بکریاں اور دو بکرے چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ روات کو چودھری آصف شہزاد نے بتایاکہ دن سوابارہ بجے اچانک تین نوجوان آگئے دو نے ہم پر اسلحہ تان لیا اور میری والدہ کے 2 کانٹےاور 2 چوڑیاں اتروا لیں ، 2 لاکھ روپے 4 گھڑیاں 2 نیلم کی انگوٹھیاں ایک موبائل جبکہ پرویز مسیح کاموبائل فون بھی لے لیا ،اس اثناء میں ہمارے گھر شہباز گوشت دینے کے لیے آیا تو اس کو بھی انہوں نے ہمارے ساتھ بیٹھا دیا اور اس سے40 ہزار روپے، موبائل فون لے لیا اور جاتے ہوئے دروازے پر کھڑا اسکا موٹر سائیکل سی ڈی 70 بھی ساتھ لے گئے ۔