پبلک ٹرانسپورٹ کی 40گاڑیاں بند، متعدد کو جرمانے، گرانفروشی کے الزام میں بھی دکانداروں کیخلاف کارروائی

July 13, 2020

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے الزام میں 119تجارتی مراکز سر بمہر کر دیئے گئے۔ دو دنوں میں راولپنڈی ڈویژن میں161خلاف ورزیوں پر108کاروباری مراکز کو سربمہر کردیا گیا،ایک لاکھ9ہزار روپے کے جرمانے ،40گاڑیاں بند کی گئیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے مطابق ہفتہ اور اتوار کوضلع راولپنڈی میں68خلاف ورزیاں پائی گئیں،70ہزارروپےجرمانہ 53دکانیں ومارکیٹس سیل کی گئیں۔سیکرٹری آر ٹی اے مہر غلام عباس ہرل کی سربراہی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو موقع پر 72 ہزارروپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ضلع چکوال میں8 گاڑیاں بند اور8ہزار پانچ سوروپے جرمانہ ، کاروباری ایس او پیز کی ضلع اٹک میں22خلاف ورزیاں5ہزارروپے جرمانہ17مراکز سیل ،ضلع جہلم میں28خلاف ورزیاں،17ہزار روپے جرمانہ ،9مرکز سیل ،ضلع چکوال میں43خلاف ورزیوں پر29کاروباری مراکز سیل ، 15ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ دریں اثناء اسلام آباد میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے جاری کیے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزام میں اتوار کو 4750جرمانہ کیا گیا اور 11دکانیں سیل کی گئیں جبکہ گراں فروشی کے مرتکب 137دکانداروں کو مجموعی طور پر51 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ،15پبلک ٹرانسپورٹ گا ڑیوں کے چالان کیے گئے،ضلعی انتظا میہ کے مطابق گراں فروشوں کو اب تک13لاکھ 55 ہزار100 روپے جرمانہ ،6 دکاندار گرفتار کیے گئےجبکہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 34 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیے جا چکے ہیں اور 591دکانیں سیل کی جا چکی ہیں ۔