صوبے بھر میں ترقیاتی عمل بلاتفریق شروع کیا جائے‘ ن لیگ

July 13, 2020

کوئٹہ ( پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ، سعد اللہ ترین، وارث اچکزئی، نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک، ذاکر بنگلزئی،غلام آغا ،شنو گل اور ارباب اقبال کاسی نے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبے بلا تفریق شروع کرائے ۔ صرف اپنے حمایتیوں کو نوازا جارہا ہے جبکہ اپوزیشن کے علاقوں میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں تمام ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ(ن) دور کے ہیں صرف فوٹو سیشن کے علاوہ حکومت پاس اور کوئی آپشن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ چیء مین بی ڈی اے فوری طور پر سپیرہ راغہ روڈ کا کام شروع کرانے کیلئے اقدامات کریں۔ گزشتہ 9سال سے مذکورہ روڈ کا کام التوا کا شکار ہے جبکہ باقی کام ٹھیکیداروں نے پورا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر سپیرہ راغہ روڈ کا کام شروع کروایا اور عوام کو مزید اذیت سے نجات دلائی جائے۔