اے این پی کے مرکزی رہنمائوں نے نصراللہ کاکڑ کی وفات پر تعزیت کی

July 13, 2020

پشین (نامہ نگار)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بریگیڈیئر(ر) سلیم خان خیبرپختوا اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک اور مرکزی کمیٹی کے رکن نثار شنواری نےکہا ہے کہ اے این پی اسلام آباد کے ضلعی صدر نصراللہ خان کاکڑ باچا خان کے حقیقی پیروکار تھے اور ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اے این پی اسلام آبادکے ضلعی صدر نصراللہ خان کاکڑکے لواحقین سے فون پر تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات اور پارٹی میں ان کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مرتے دم تک باچا خان کے سپاہی رہے ان کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔درایں اے این پی کے سینئر رہنما عزت اللہ عابد روئیدادخان ترین عبدالرحیم کاکڑ اورنگ زیب آغا اور عالم زیب آغا نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔