ژوب‘سبی ‘کوہلو سمیت مختلف علاقوں میں بارش

July 13, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ژوب ، سبی ، کوہلو، بارکھان،لورالائی اورموسیٰ خیل میں اتوار کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37، بارکھان39، دالبندین43، گوادر 35، قلات33،خضدار39،لسبیلہ40، نوکنڈی 42، سبی46،تربت43،ژوب38اور زیارت میں 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج پیر کوژوب ، سبی ، کوہلو، بارکھان،لورالائی اور موسیٰ خیل میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔