کوئٹہ اور حب میں پولیس کی کارروائیاں، منشیات برآمد

July 13, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ اور حب پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او صدر مٹھا خان نے دیگر عملے کے ہمراہ جیل روڈ کے علاقےکلی اللہ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے میر بشام کے قبضے سے 500 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا جبکہ حب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امتیاز کے قبضے سے ایک کلو 40 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔