اوورسیز پاکستانیوں کیلئے امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ

July 13, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت دنیا کے مختلف ممالک میں روزگار کے مواقع کا جائزہ لیکر افرادی قوت تیار کی جائے گی قابل اعتماد ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 1لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے مواقع کی تلاش کیلئے بیرون ملک گئے جبکہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں مالی سال2020-2021 کے دوران4 لاکھ سے زائد افراد کوبیرون ملک بھجوایا جائے گاواضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں بے روزگاری کی شرح میں واضحاضافہ ہواہے ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک مواقع کی تلاشی اور ان مواقع سے استفادہ کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کے سلسلے میں ایک جامع پالیسی تیار کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے اورگزشتہ مالی سال کے دوران اس پالیسی کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ اقدام سمندر پار پاکستانیوں کی تعداد میں ہونے والی سالانہ کمی کے باعث کیا جارہا ہے اعداد وشمار کے مطابق2015 ء کے دوران ملک سے9لاکھ46ہزار سے زائد افراد بیرون ملک گئے2013ء سے2015ء کے دوران بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد میں نمایاں کمی آئی دیگر ممالک کی نسبت سعودی عرب سے پاکستان آنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ذرائع کے مطابق پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کیلئے سرمایہ کاری بورڈ اور اوورسیز انوسٹمنٹ پرموشن کیلئے مختلف تقریبات بھی منعقد کرائی جائیں گی تقریبات یورپ مشرق وسطی اور دیگر ممالک میں کرائی جائیں گی۔