دشمنیوں و اختلافات کے خاتمے کے بغیر معاشرہ کی ترقی ناممکن ہے ‘امن جرگہ

July 13, 2020

پشاور(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز او رگرینڈ امن جرگہ کے سربراہ سید ہدایت شاہ نے کہا ہے کہ دشمنیوں و اختلافات کے خاتمے کے بغیر معاشرہ کی ترقی و خوشحال ناممکن ہے ۔ گرینڈ امن جرگہ کی طرف سے علمائے کرام اور معززین علاقہ کے تعاون سے ملک سے دشمنیوں اور اختلافات کے خاتمے کا مشن جاری رہے گا ۔انہوںنے کہا مصالحتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ گرینڈ امن جرگہ کی کوششوں سے اکبر پورہ سیدان آباد، جبہ دائودزئی ، گڑھی مومین ، ترخہ ، خوشمقام اور دوسرے دیہات میں درجنوں خاندانوں کی دشمنیاں دوستی میںبدل دی گئی ہیں پیپلز پارٹی اکبر پورہ کے صدر سید جمیل شاہ جنرل سیکرٹری سید مصنف شاہ ملک قاسم خان اور اکبر پورہ متحدہ عوامی محاذ کے سربراہ سید سبزعلی شاہ کی طرف سے علاقہ کو دشمنیوں سے پاک کرنے کے سلسلے میں گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ سید ہدایت شاہ کے مثالی کردار کو سراہتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ آپس کے تنازعات کے خاتمے کے لئے گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ سید ہدایت شاہ سے رابطہ کیا جائے ۔