پشاور میں سرگرم منظم رہزن گروہ کے دو ارکان گرفتار

July 13, 2020

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے راہ چلتے شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اور نقدی چھیننے میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔سیدا جان ولد گل رحمان سکنہ شاہین مسلم ٹاون نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ موبائل فون پر بات کر رہا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم ملزمان نے اس سے اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز بنی نے جامع تفتیش شروع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی شروع کرتے ہوئے مختلف حساس مقامات میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جس کے دوران واردات میں ملوث اصل گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے سرغنہ اور مرکزی ملزم جھانگیر ولد سید عمر اور طارق ولد امیر زادہ کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے چھینے گئے دو عدد موبائل فون، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔