ضلع کرم کے عوام کا ڈی پی او کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، تبدیل کرنیکا مطالبہ

July 13, 2020

پشاور(وقائع نگار)قبائلی ضلع کرم کے عوام نے ڈی پی او کرم کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ڈی پی او کرم کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت ضلع کرم کے رہائشیوں نے کی مظاہرین نے کہا کہ ڈی پی او کرم محمد قریش نہیں چاہتے کہ علاقے میں امن ہو اور وہ امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے پر امن ضلع دہشت کی علامت بن چکا ہے ان کا کہنا تھا کہ کرم میں کئی سالوں بعد امن آچکا تھا اور علاقہ میں روزگار سمیت تمام امور احسن طریقے سے چل رہے تھے تاہم ان کی سازشوں سے علاقے میں فسادات اور بد امنی کے واقعات بڑھ چکے ہیں جس پر وزیر اعلیٰ محمود خان، آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور ڈی آئی جی فوری نوٹس لے کر ان تبادلہ کریں اور فوری ضلع بدر کریں ورنہ کرم کے عوام پشاور میں آئی جی کے دفتر کے سامنے دھرنا دینگے اور کسی بھی نقصان کی ذمہ داری پولیس حکام پر عائد ہوگی۔