اے سی جمرود کا جامعہ اسلامیہ فاروقیہ کے امتحانی ہال کا دورہ

July 13, 2020

پشاور (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود آفتاب احمد نے جامعہ اسلامیہ فاروقیہ شاہ کس کے امتحانی ہال کا دورہ کیا جہاں وفاق المدارس کے زیر انتظام سالانہ امتحانات منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے جامعہ میں حکومتی احکامات کے مطابق کوروناایس او پیز سے متعلق انتظامات و عمل درآمد کا جائزہ لیا اور بہترین انتظامات جیسے طلباء کے درمیان سماجی فاصلہ، تھرمل گنز، ہینڈ واش، سینیٹائزر کی فراہمی و استعمال، ماسک کے بغیر داخلہ ممنوع وغیرہ کو بہ سراہا۔ انہوں نے مہتمم کو ہدایات جاری کیں کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت اس معاملے میں مدارس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاکہ کورونا کی روک تھام ممکن ہوسکے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔