پشاور،مختلف کاروائیوں کے دوران مزید 12جرائم پیشہ افراد گرفتار

July 13, 2020

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جرائم پیشہ اور منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران مزید 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ منشیات اور جرائم کی روک تھام کی خاطر جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ایچ او تھانہ ریگی عرفان خان نے منشیات فروش محمد قاسم ولد دلاور، جان محمد پسران بنارس خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 4 کلو گرام چرس، ایس ایچ او تھانہ سربند مثل خان نے منشیات فروش محمد وسیم ولد غفور خان کو گرفتار کر کے 2 کلو گرام چرس، ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین وارث خان نے منشیات فروش اکبر علی ولد محمد یونس کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام چرس برآمد کر لی اسی طرح تھانہ متنی، تھانہ انقلاب، تھانہ ارمڑ اور تھانہ ریگی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور 6 عدد کلاشنکوف اور 8 عدد پستول برآمد کر لیے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔