امریکی بحریہ کے جہاز میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، 21 زخمی

July 13, 2020


کیلی فورنیا میں امریکی بحریہ کے جہاز میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 17 سیلرز اور 4 شہری زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بحریہ کا جہاز ’سان ڈیاگو‘ کے بحری اڈے پر مرمت کے لیے لنگر انداز تھا جس پر 160 کے قریب سیلرز موجود تھے۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجوکہ معمولی زخمی ہیں۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔