کیپ ٹاؤن میں سمندری طوفان

July 13, 2020


جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں 62میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سمندر ی ہواکے باعث سمندر پر جھاگ پیدا ہو گیا اور یوں ساحل سمندر اور قریبی علاقے کی سڑکیں سمندری جھاگ سے بھر گئیں۔

یوں ساحل اور قریبی علاقہ میں ہر طرف فوم دیکھ کر جہاں لوگ حیران رہ گئے وہیں کچھ اس فوم سے کھیلتے دکھائی دیئے۔

جنوبی افریقہ کے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔