بینگن کے چھلکے سے بنے پائیدار فیس ماسک

July 13, 2020

اُردن سے تعلق رکھنے والے ایک شیف نے ماسک بنانے کے لیے الگ ہی حکمت عملی سوچی اور انہوں نے بینگن کے چھلکوں سے ماسک تیار کرلیا۔

اُردن کے عمر سرتاوی نامی شیف نے بینگن کے چھلکوں کو نمک کا استعمال کرتے ہوئے پانی میں پکانے کے بعد اسے سوکھا کر ایک چمڑے نما چیز میں تبدیل کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے سوچا کہ کیوں نہ بینگن کے چھلکوں کو پھینکنے اور انہیں ضائع کرنے کے بجائے اس سے ایک فیشن ایبل طرز کا ماسک تیار کیا جائے۔

اس ضمن میں عمر نے اُردن کے کچھ فیشن ڈیزائنرز کی بھی مدد حاصل کی جو بینگن کی چمڑے نما جلد کو فیشن ایبل ماسک میں تبدیل کرتے ہیں۔

فیشن ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ اس ماسک کو خوبصورت بنانے کے لیے ہم اس میں سلور کی مدد سے نقش و نگار بھی بناتے ہیں۔