کورونا سے دنیا کے 5 لاکھ 71ہزار سے زائد افراد ہلاک

July 13, 2020


دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 30لاکھ 41 ہزار 698 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 71ہزار 660ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 48 لاکھ 81 ہزار 944 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 807 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 75 لاکھ 88ہزار 74 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 37 ہزار 782افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 34لاکھ 13ہزار 995ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 17 لاکھ 59ہزار 129مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 822کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15لاکھ 17ہزار 84کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 66ہزار 176تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 72ہزار 151زندگیاں نگل چکا ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، جہاں کورونا سے 23ہزار 187ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 79ہزار 466ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 11 ہزار 335 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 27 ہزار 162 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 11 ہزار 870ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 26ہزار 326رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 979ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 15ہزار 41 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 3 لاکھ 988 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 403 ہو گئیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 35ہزار 6ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 99ہزار 750ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 819ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89ہزار 603ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 4ہزار 79ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 76ہزار 242رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 12 ہزار 829 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 57 ہزار 303 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 223رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 32ہزار 259تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 602ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 51ہزار 625ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 266تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 86 ہزار 975 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 118 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 1 لاکھ 58ہزار 792مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔